کوئٹہ(ثبوت نیوز)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علماء اسلام بہت جلد احتجاجی تحریک شروع کرے گی
اب وقت ہے کہ حکمران ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائے بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے ہونے والے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائی جائیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلا م آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سنیئر اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس سے قبل انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اسد محمود سے ملاقات کی
اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تبادلہ خیال کیاگیا‘ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں ایک بہت بری قوت بن کر ابھری ہے
اور31جنوری کو بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کریں گے اور مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے اور یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل اور بلوچستان کے مستقبل سیاسی صورتحال کے بارے میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا
انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تیاریاں تیز کریں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد عام انتخابات بھی متوقع ہیں اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو جلد بھیج دیں گے
انہوں نے ملک کی معاشی حالات کو خراب کردیا اور اب ملک بحرانوں کا شکار ہے اور آئی ایم ایف سے قرضے لیکر اب آئی ایم ایف کے ہر فیصلے کو حکمران ماننے کی کوشش کریں گے جس سے ملک کے وجود کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے
انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو بچانے اور معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
31جنوری کو بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کریں گے‘مولانا عبدالواسع
