مٹھی بھر دہشت گردبلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب نہیں کرسکتے لونی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘سردار یار محمد رند

سبی(ثبوت نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے سبی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے سبی اسکاؤٹس کے ایس ایم رانا محمد اسلم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

کہا کہ وطن عزیز کے امن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنیوالے ایف سی بلوچستان (نارتھ) سبی اسکاؤٹس کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردبلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب نہیں کرسکتے

دہشت گرد امن خوشحالی کے دشمن ہے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنانے کے لئے رند قبائل کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مثالی امن کو بحال رکھنے کے لئے پاک افواج ایف سی بلوچستان (نارتھ) سبی اسکاؤٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سبی میں شہید صوبیدار میجر رانا محمد اسلم کی خدمات کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا

رند قبائل اس مشکل گھڑی میں شہیدصوبیدار میجر رانا محمد اسلم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے

شہید رانا محمد اسلم سمیت شہداء پاک افواج ایف سی بلوچستان (نارتھ) سبی اسکاؤٹس کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کیلئے دعا بھی کی۔