کوئٹہ‘تین افراد کی مبینہ اغواء کیخلاف ائیر پورٹ کو قبائلی عمائدین نے بند کردیاگیا مبینہ اغواء کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا

کوئٹہ(ثبوت نیوز)کوئٹہ میں تین افراد کی مبینہ اغواء کے خلاف ائیر پورٹ کو قبائلی عمائدین نے بند کردیاگیا جس کے باعث پشتون علاقوں سے آنے والے مسافروں‘مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

تاہم انتظامیہ کا کامیاب مذاکرات کے بعد مبینہ اغواء کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ رات تین افراد کی مبینہ اغواء کے خلاف قبائلی معتبرین نے عسکری پمپ کے قریب ایئر پورٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا

جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا تاہم قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ مبینہ اغواء کاروں نے تین افراد کو اغواء کیا جس میں ایک شخص کو واپس چھوڑ دیاگیا اور جب تک اغواء کاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و پارلیمانی لیڈر ملک نعیم بازئی‘پاکستان ورکرز پارٹی کے خدائے دوست کاکڑ نے کہاکہ ہمارے لوگوں کو جس طرح اغواء کیاگیا ہے

اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر کسی کا بھی کوئی لین کا تنازعہ ہوتا ہے تو ہمارے قبائلی مشران سے حال احوال کرتا مگر اس طرح لوگوں کو اٹھانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے

سڑک بندش کے باعث پشتون علاقوں سے آنے والے مریضوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انتظامیہ کے کامیاب مذاکرات کے بعد مبینہ اغواء کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی

اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔