کوئٹہ(ثبوت نیوز)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا بارشوں کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے
طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے‘تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت‘کان مہترزئی‘قلات‘ مستونگ‘پشین‘خانوزئی‘ قلعہ عبداللہ‘چمن‘ژوب‘قلعہ سیف اللہ‘بارکھان ‘شیرانی‘چاغی سمیت دیگر
علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارشوں کے باعث شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا کوئٹہ‘قلات‘پشین اور زیارت میں سردی کی شدت کے بعد گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل رہی
اور شہریوں کو اس حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر اضلاع میں بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل رہی
جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش اللہ کی رحمت ہے مگر اس کے باوجود کیسکو اور گیس حکام کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے‘سردی میں اضافہ کوئٹہ سمیت اکثر علاقے میں بجلی و گیس بجلی کی فراہمی سے محروم
