کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری باغات اور فصلات کونقصان کوئٹہ میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا

کوئٹہ(اے این این)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری‘ندی نالوں سے کئی علاقوں میں نقصانات کی اطلاع‘ فصلات و باغات کو شدید نقصان پہنچا

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ‘ ژوب‘ قلعہ سیف اللہ‘ زیارت‘ کان مہترزئی‘ مستونگ‘ قلات سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژوالہ باری ہوئی

جس سے باغات اور فصلات کو شدید نقصان پہنچا کوئٹہ میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہیگاصوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیازیارت میں درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

قلات میں درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاگوادر میں درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاسبی میں درجہ حرارت26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجیوانی میں درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.