جنوبی وزستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر مصطفی کمال شہید ہوگئے فائرنگ کے تبادلے میں سات جوان زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ثبوت نیوز)دھشتگردی کا ناسور مٹانے میں وطن عزیز کا عظیم بیٹا شہید ہوگیا۔آئی ایس آئی کے بریگیڈیئرمصطفی کمال برکی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے

بریگیڈئیر برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلیجنس سے تھا۔ بریگیڈئیر برکی نے پاکستان میں وحشیانہ حملوں خصوصاً اے پی ایس APS پشاور حملے میں شامل دھشتگردوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

آپ نے 12 اکتوبر 1995 کو پاکستان کی مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمینٹ میں کمیشن حاصل کیا۔بر یگیڈئیر برکی کے سوگواران میں، زوجہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈامیں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 7اہلکارزخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2کی حالت تشویشنا ک ہے

بریگیڈئرمصطفیٰ کمال برکی اوران کی ٹیم نے ہشت گردوں کادلیرانہ اندازمیں مقابلہ کیامادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان نثارکردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی قوتیں اور

ایجنسیزملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس جری بیٹے کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے