اسلام آباد(ثبوت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور امریکی جیل سے رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی عدالت نے فوزیہ صدیقی کی طرف سے عدالت میں جمع کروائی گئی
دستاویزات وزارت خارجہ اور دیگر حکام کو پبلک کرنے سے روک دیا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکہ وکیل مسٹر سمتھ 5 سے 8 مئی تک پاکستان پہنچیں گے
عدالت نے وزارت خارجہ کو عافیہ صدیقی کے وکیل مسٹر سمتھ کی پاکستان میں معاونت کرنے کی ہدایت کی کہ وزارت خارجہ فوزیہ صدیقی اور انکے امریکی وکیل مسٹر سمتھ کو مکمل معاونت فراہم کریں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنے نئے وکیل عمران شفیق کے ہمراہ جبکہ وزارت خارجہ حکام،ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ویزے کے لیے 2016 میں درخواست دی تھی جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا تھا
نیا پاسپورٹ بنا ہیآئی سی آر سی سے رابطہ کے لیے ڈپلومیٹک نارمز آڑے آتے ہیں جس پر وزرات خارجہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈپلومیٹک نارمز ان معاملات میں ریاست کے نیوٹرل رہنے کی بات کرتے ہیں
جس پر عدالت نے کہا کہ یہ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کا معاملہ نہیں ہیصحت کی کنڈیشن کی وجہ سے ان کی فیملی والے انہیں واپس لانا چاہتے ہیں یہ انسانی ہمدردی کے طور پر گذارشات کر رہے ہیں اس میں ریاست کی ریاست سے مخالفت کہاں سے آ گئی
اس موقع پر وزرات خارجہ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ اگر ایک خط سٹیٹ کی طرف سے جائے تو یہ آئی سی آر سے کی پالیسی کے خلاف ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ پہلے کورٹ کا آرڈر آیا تھا 20 جنوری سے اب تک وزارت خارجہ نے کیا کیا؟
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری کوشش تھی کہ ان کے لیئے ویزہ لیا جائے تاکہ یہ اپنی بہن سے ملنے جا سکیں ہم ویزہ حاصل کرنے کے قریب ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ وزارت خارجہ کے پاس اس سے زیادہ کپیسیٹی نہیں ہیآپ کیا چاہتے ہیں
وزارت خارجہ سے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ایک درخواست فائل کی ہے کچھ دستاویزات دی ہیں اس موقع پر عدالت نے کہا کہ آپ نے اپنے امریکی وکیل کے کاغذ جو کے کانفیڈینشل تھے اس طرح جمع کرا کر مس کنڈکٹ کیا ہے
کیا آپ کے وکیل نے آپ کو اجازت دی ہے انہیں کورٹ میں جمع کرانے کی؟ اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ 12 مارچ کو یہ ڈیکلریشن ملا تھا وزارت خارجہ کو اس کی کاپی دی ہیمیرے وکیل نے ای میل کی کہ میں کورٹ میں جمع کرا سکتی ہوں
جس پر عدالت نے کہا کہ اس ای میل کی کاپی عدالت کو بھی دے دیں کیا وزارت خارجہ کو بھی کاپی دینے کی اجازت دی گئی تھی جس پر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ جی اجازت دی گئی تھی جس پر عدالت نے کہا کہ ڈکلیریشن سے پتہ چلتا ہیں
آپ کی پوری وزارت سے زیادہ تو ان کا وکیل وہاں کام کر رہا ہے بہت سے نقاط آپکے امریکی وکیل نے اٹھائے ہیں جن پر انہیں وزارت خارجہ کی سپورٹ کی ضرورت ہے اس موقع پر وزارت خارجہ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی،عدالت نے فوزیہ صدیقی سے استفسار کیا کہ اب آپ کیا چاہتے ہیں؟
جس پر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے وکیل 5 سے 8 مئی تک پاکستان آ رہے ہیں انھیں وزارت خارجہ سہولیات فراہم کرے،جس پر عدالت نے ہدایات دی کہ وزارت خارجہ فوزیہ صدیقی اور انکے امریکی وکیل کو مکمل معاونت فراہم کریں آئی سی آر سی اور فوزیہ صدیقی کے درمیان پل کاان فارمل کردار ادا کریں
فوزیہ صدیقی کی جمع دستاویزات کو فائل کا حصہ بنا رہے ہیں لیکن دستاویزات کانفیڈینشل ہیں ان دستاویزات کوسربمہر عدالت میں دینا بہتر تھا فوزیہ صدیقی اور ان کے پاکستانی وکیل کو بھی تمام میٹنگز میں شامل کیا جائے عدالت نے وزارت خارجہ کو 2003 سے 2008 تک کا عافیہ صدیقی سے متعلق ریکارڈ کی تلاش اور حصول کی ہدایت دی ہیں
ریکارڈ کے حصول کا اس لیے کہہ رہے ہیں تاکہ مسٹر سمتھ کی معاونت ہو سکے اس موقع پر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کی ایک تاریخ مسٹر سمتھ کی تمام میٹنگز کے بعد رکھ دیں تاکہ وہ عدالت کو تمام پراگریس بتا سکیں جس پر عدالت نے کہا کہ اگر فوزیہ صدیقی کے امریکہ وکیل مسٹر سمتھ چاہیں
تو عدالت آسکتے ہیں عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔
حکومت وقت نے عید الاضحی پر سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا عید کب ہوگی اور چھٹیاں کتی ہے مزید جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں آئندہ مالی سال کے بجٹ2023-24ء میں امپورٹڈلگژری آئٹمز‘ بجٹ میں 100ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل اور دیگر اشیاء پر ٹیکسز کتنے ہونگے تفصیلات جاری کر دی گئی یوکرین میں جاری جنگ میں لاکھوں ملین ڈالر کا غلہ غائب ہونے کا انکشاف بڑے پیمانے پر اناج غائب ہونے پر امریکی سرمایہ کاروں نے یوکرین کی ایک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ایران کے بعد افغانستان کے ایک سکول میں 60سے زائد طالبات کو زہر دیئے جانے کا انکشاف،ہسپتال داخل واقعہ کس طرح رونما ہوا مزید جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں پیرس:جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک شخص کی بدتمیزی سابق آرمی چیف اس شخص کو نظرانداز کر کے اپنی اہلیہ کیساتھ بات چیت میں مصروف رہتے ہیں،ویڈیو وائرلشہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، بجٹ اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا‘فیصلے میں آرمی ایکٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی دشمن نے ہمیں چاروں اطراف سے گھیرا ہوا ہے،ریاست کے خلاف لڑنے کے لیے بلوچ نوجوانوں کو پیسہ دیا جا رہا ہے‘نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی روس نے عالمی اقتصادی فورم میں مغربی ممالک کے صحافیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی ملک بھر سے اس سال کتنے عازمین حجاج سعودی پہنچ گئے تفصیلات منظر عام پر آگئے‘ عازمین کی رہائش گاہوں کے نزدیک قربانی کوپن کی دستیابی کا انتظام عازمینِ حج کی رہنمائی اور شکایات کا رپورٹمیں نے 4 ماہ جیل میں گزار دی میرا قصور کیا ہے اور حکومت کی کیا پلان ہے اب مزید میں یہ کرنے جارہا ہوں تو کوئی روک کر،،، حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کی پریس کلب میں رہائی کے بعد کہانی سامنے آگئیبلوچستان‘ تعلیمی نظام کے تباہی کے ذمہ دار اساتذہ تنظیمیں پر ہیں‘ 12مہینوں میں چھ مہینے چھٹیوں میں گزارتے ہیں باقی مہینے احتجاج دھرنوں اور تقاریب میں گزارتے ہیں‘ طلباء کا وقت تباہ کیا ہوا ہےمحکمہ مالیات حکومت بلوچستان کے تعاون سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی میں 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد بلوچستان حکومت نے اہم تجارتی ضلع کو ٹیکس فری قرار دیکر تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی اربوں روپے کاربار کے مراکز کھل گئے کوئٹہ، 2افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردا خانے میں رکھ دی گئیں مرکز اور صوبوں میں حکومتوں کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا ملک ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، اسلام اور پاکستان کا دشمن ہم سب کا مشتر کہ د شمن ہے، سراج الحق