عمران خان کی موجودہ پالیسی سے ملک کی معیشت اور تشخص پر منفی اثرات مرتب ہوں رہے ہیں گوادر میں 100 میگا واٹ بجلی کی ٹرانسمیشن بحال کردی گی ہے‘ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(ثبوت نیوز) حکومت بلوچستان کے ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان تمام محکموں کی کارکردگی کو اجاگر کررہی ہے گوادر میں 100 میگا واٹ بجلی کی ٹرانسمیشن بحال کردی گی ہے

گوادر ایئر پورٹ 24 مارچ سے فعال ہوگا تعلیم کا بجٹ پانچ فیصد بڑھایا گیا ہے نجی تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کیلے پرائیوٹ ایکٹ منظور کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جمہوریت کی بحالی ملک کی مضبوطی کیلئے اقدمات کریں

نہ کہ حالات خراب کرنے کی طرف راغب ہو اس سے ملک کی معیشت اور تشخص پر منفی اثرات مرتب ہوں رہے ہیں حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا‘فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان کو شروع کردیا گیا ہے پروجیکٹ کے تحت محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لائینگے مختلف اضلاع میں تعلیمی بہتری پر کام کررہے ہیں

کلاس دوئم سے چھٹی تک اسٹوڈنٹ لنرنگ اسکلز پروگرام جاری ہے 31 پرائمری اسکول اور 31 مڈل کو ہائی بنایا گیا ہے9ہزار 396 اساتذہ کو بھرتی کیا 450 آئی ٹی ماہرین کی بھرتیاں کی گئیں

605 ملین روپے کی لاگت سے استاتذہ کی تربیت کا منصوبہ ہے تعلیم کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے سرکاری اسکولز میں داخلے سے انکار کا عمل برداشت نہیں انہوں نے کہا کہ ژوب کوئٹہ شاہراہ کو کھولنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے دھرنا سیاست سے گریز کریں بات چیت کریں

جامعات کے مالی مسائل کوحل کیا جارہا ہے حکومت کے مالی وسائل محدود ہیں سرکاری اسکولوں کو مفت کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تمام محکموں کی کارکردگی کو اجاگر کررہی ہے گوادر میں 100 میگا واٹ بجلی کی ٹرانسمیشن بحال کردی گی ہے

گوادر ایئر پورٹ 24 مارچ سے فعال ہوگا تعلیم کا بجٹ پانچ فیصد بڑھایا گیا ہے نجی تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کیلے پرائیوٹ ایکٹ منظور کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جمہوریت کی بحالی ملک کی مضبوطی کیلئے اقدمات کریں

نہ کہ حالات خراب کرنے کی طرف راغب ہو اس سے ملک کی معیشت اور تشخص پر منفی اثرات مرتب ہوں رہے ہیں حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہے۔