خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا مرحلہ آسٹریلیاپہنچ گیا سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام آج اتوار کوخالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ ہوگی

میلبرن(ثبوت نیوز)خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا مرحلہ آسٹریلیاپہنچ گیا،سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام میلبورن میں آج (اتوار)29 جنوری کو خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ ہوگی،ملکی وغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے

مطابق ریفرنڈم میں آسٹریلیا میں آباد ہزاروں سکھ حصہ لے کر اپنے آزاد وطن کیلئے حق رائے دہی استعمال کریں گے،18 برس سے زائد عمر کے سکھ ووٹ ڈالنے کے اہل ہونگے

ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے سے پانچ بجے شام تک بلاتعطل جاری رہے گا،اس سے قبل برطانیہ، جینوا، اور کینڈا میں بھی ریفرنڈم منعقد ہوچکے ہیں،سکھوں کے آزاد وطن خالصتان کے حصول کی تحریک سے بھارت پریشان ہے

بھارت نے ریفرنڈم رکوانے کیلئے ہر ملک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،آسٹریلیا کی حکومت نے بھی ریفرنڈم کو سکھوں کا قانونی حق قرار دے کر مداخلت سے انکار کردیا تھا۔سکھ قوم بھارت کے تسلط اور استحصال سے نجات کیلئے

آزادی حاصل کرنا چاہتی ہے، خالصتان کونسل کے صدرڈاکٹر بخشیش سندھو نے کہا کہ ہم بھی ریفرنڈم کا وہ ہی حق چاہتے ہیں جو برطانیہ اور کینڈا اپنے شہریوں کو بھی دے چکے ہیں، جنرل قونصل ایس ایف جے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ وقت لگ سکتا ہے

لیکن ریفرنڈم ہی تشدد کے بغیر آزادی حاصل کرنے کا راستہ ہے،سکھوں نے آزادی کیلئے بلْٹ کی بجائے بیلٹ کا راستہ اختیار کیا ہے۔