پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی روپے اور ڈالر کی قیمت میں توازن لانے کیلئے کرنسی کیپ ہٹا دیا گیا، وزارت خزانہ حکام

اسلام آباد (ثبوت نیوز)پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق روپے اور ڈالر کی قیمت میں توازن لانے کیلئے کرنسی کیپ ہٹا یا گیا ہے

کرنسی کیپ ہٹنے سے ڈالر بے لگام جبکہ روپیہ گراوٹ کا شکارہوا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھاکہڈالر کا حقیقی ریٹ 285سے 290روپے ہے، ڈالر کے ایکسچینج ریٹ بہتر ہونے سے ڈالر کی دستیابی کے مسائل ختم ہونگے

ڈالر کا ریٹ بہتر ہوتے ہی سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری آرہی ہے، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 29جنوری کو آئی ایم ایف کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کریگا

پاکستان اور آئی ایم ایف کا سٹاف لیول معاہدہ بھی رواں ماہ ہو جائیگا۔ دوسری جانب فاریکس ڈیلر کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ڈالر اپنی حقیقی قیمت پر آجائے گا جس سے مسائل ختم ہو جائیں گے

ڈالر اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے مطابق فروخت کیا جارہا ہے۔