آصف زرداری نے مجھے قتل کرنے کیلئے دہشتگرد تنظیم کو پیسے دیئے چار افراد نے قتل کرنے کی کوشش کی ان میں زرداری بھی شامل تھا پاکستان کی معیشت پر آرٹیکلز لکھے جا رہے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

لاہور (ثبوت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے مجھے قتل کرنے کیلئے دہشتگرد تنظیم کو پیسے دیئے،چار افراد نے قتل کرنے کی کوشش کی ان میں زرداری بھی شامل تھا

جب تک زندہ ہوں جوبھی مجھے اور میری عوام کو غلام بنانے کی کوشش کرے گا اس کیخلاف آخری سانس تک لڑوں گا،اللہ نے جہاد ہم سب پر فرض کیاہے

آزادی گھر بیٹھے نہیں ملتی جدوجہد کرنا پڑتی ہے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عوام تیار رہیں، ملک کے مستقبل کو بچانے کے لئے عوام نے کھڑے ہونا ہے، انسانوں کے حقوق ہوتے ہیں جانوروں کے نہیں،اگر انہوں نے ہمارے

اوپر ظلم کیا تو ہم سب کھڑے ہوں گے، دو ہفتوں تک ان شاء اللہ میری ٹانگ ٹھیک ہو جائے گی، جس کے بعد میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے پلان سی تیار کر لیا گیا ہے

آصف زرداری نے دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، انہوں نے اب اگلی واردات کرنی ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ ہے، جیسے ہی ٹھیک ہوا عوام میں نکلوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گھربیٹھے بیٹھے آزادی نہیں ملتی

جب تک زندہ ہوں جو بھی مجھے غلام بنائے گا اس کے خلاف آخری سانس تک لڑوں گا، اگرعوام چپ کر کے بیٹھ گئے تو مزید ظلم بڑھتے جائیں گے، جہاد کا مطلب ہی انصاف کے لئے جدوجہد کرنا ہے، اللہ نے جہاد ہم سب پر فرض کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام ان لیڈرز کو ووٹ ہرگز نہ دیں جن کے پیسے ملک سے باہر ہوں سب سے پہلے ملکی معاشی حالات پر بات کرنا چاہتا ہوں، رجیم چینج کے بعد پتا تھا معیشت خراب ہو گئی تو پھر سنبھالنا مشکل ہو گا

مجھے پتا تھا کہ سیاسی استحکام نہیں ہو گا تو معیشت گر جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ میں نے نیوٹرلز کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ یہ ہونا ہے، کورونا کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، ہم بڑی مشکل سے بیلنس کر رہے تھے

کا کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد آئی تو پیٹرول 110ڈالر فی بیرل سے اوپر تھا، جب عدم اعتماد جمع ہوئی تھی اس وقت 16.4 ارب ڈالر کے ریزرو تھے، پاکستان کی معیشت پر آرٹیکلز لکھے جا رہے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا سازش کامیاب ہونے دی تو حالات خراب ہونگے

جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ان کے بینک بلینس میں کمی واقع ہو گئی، جن کے ڈالرز باہر پڑے ہوئے ان کی دولت اوپر جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں

جن کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہوں، آصف زرداری اور نواز شریف کے پیسے باہر کی بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50،50 روپے اضافہ کرے گی

یہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار میں آئے تھے، ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تھی، آج 35 فیصد تک جائے گی، ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تھی، روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی کی شرح 35 فیصد تک جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہونے جا رہی ہے، تنخواہ دار طبقے کیسے ان مہنگائی میں گزارا کریں گے؟ ہمارے دور میں آٹا 60روپے کلو

اور اب 150 سے اوپر چلا گیا، ہمارے دور میں پیاز کی قیمت 44 روپے تھی اور آج 230 روپے ہے، حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے جا رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے

کہ کن لوگوں نے کروایا، میں نے ان کے نام لکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کا پتا چلے، ان کا پلان ہے کہ کسی طرح سے مجھے راستے سے ہٹایا جائے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو ہرایا جائے

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کرنے والے غلطی کو درست کرنے کے بجائے ملک مزید دلدل میں دھنساتے چلے جارہے ہیں، غطی درست کرنے کا طریقہ صرف نیا الیکشن تھا، مگر تحریک انصاف کی کامیابی کے خوف سے الیکش نہیں کروایا گیا

عوام ان لوگوں کو کبھی ووٹ نہ دیں جن کا پیسہ اور جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔عمران خان نے کہا کہ قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے قوم پر فیصلہ کن وقت ہے، ان 9 ماہ میں بہت سے لوگ بے نقاب ہوئے،

قوم کے اندر آواز اٹھنے والی ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو کونے سے لگایا جا رہا ہے، اس سے ملک مزید دلدل میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کے اپوزیشن لیڈر بننے سے پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رہ گئی ہے؟

نگراں حکومت کا مطلب نیوٹرل امپائر ہوتا ہے لیکن پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہمارے بدترین مخالفین کو بٹھا دیا گیا ہے جنہوں نے آتے ہی ہمارے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو پتا چل گیا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کتنا بڑا جینئس تھا