وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر بدستور جاری کان مہترزئی، قلات، خانوزئی، توبہ کاکڑی میں برفیلی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا

کوئٹہ (ثبوت نیوز)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر بدستور جاری ہے، کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں زیارت، کان مہترزئی

قلات، خانوزئی، توبہ کاکڑی میں برفیلی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ کوئٹہ میں آج بھی مطلع صاف سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔صوبے کے

بیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 07ڈگری سینٹی گریڈ،سب سے زیادہ سردی

قلات اورزیارت میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی11ڈگری سینٹی گریڈ۔ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی05ڈگری سینٹی گریڈ، بارکھان میں کم سے کم منفی02 سبی میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ،

تربت میں کم سے کم08جبکہ پنجگورمیں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ،اوڑمارہ اور گوادرمیں 13 اور جیونی میں 11 جبکہ پسنی میں 12ڈگری سینٹی گریڈ،ڈگری

سینٹی گریڈ،محکمہ موسمیات کوئٹہ،دالبندین میں منفی04 جبکہ نوکنڈی میں منفی01،خضدارمیں کم سے کم سے منفی 03جبکہ لسبیلہ میں 07ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کی مشکلات برھ گئیں ہیں، اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی تواتر کیساتھ جاری ہے

شدید سردی کے دوران گیس اور بجلی کی بندش نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے اور لوگ پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ

کے خاتمے کیلئے وہ انتظامات نہیں اٹھائے گئے جن کی ضرورت تھی عوام سردی سے بچنے اور گھریلو خواتین امور خانہ داری کیلئے سوختنی لکڑی اور ایل پی جی گیس مہنگے داموں خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز میں کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی اور دیگر علاقوں کوئٹہ، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، پنجگور، تربت خضدار، قلات،اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے.