کوئٹہ(ثبوت نیوز) حکومتی و اپوزیشن اراکین کی بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن کی گزشتہ20روز سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ آمد‘ فزیوتھراپٹس سے کامیاب مذاکرات کے بعد تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
اور کہاکہ اگر حکومت نے پھر بھی ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا تو دوبارہ آکر سخت احتجاج کرینگے جبکہ صوبائی وزیر اور اراکین اسمبلی نے فزیو تھراپی ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی کہ 15دن میں مطالبات تسلیم کیے جائینگے
اور نوٹیفکیشن جاری کرینگے‘تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صوبائی وزیر پی ایچ ای لالا رشید بلوچ‘ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ‘ اراکین اسمبلی میر زابد ریکی، اختر حسین لانگو،احمد نواز بلوچ‘ مکھی شام لال ودیگر
نے کیمپ آکر فزیوتھراپٹس کے جاری 20 روز سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی اس موقع پر بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن کے رہنماء راشد رحمت نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیااور کہاکہ حکومتی و اپوزیشن ارکان کے اس یقین دہانی
پر ہم ہڑتال ختم کررہے ہیں کہ وہ پندرہ دن کے اندر دو سو آسامیوں کا اعلان اور نوٹیفکیشن ہمارے حوالے کرینگے نہ ہونے کی صورت میں ہم دوبارہ آکر سخت احتجاج کرینگے
اس موقع پر حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں نے ان کو یقین دہانی کراتے ہیں کہاکہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے فزیوتھراپٹس پر آج حکومتی و اپوزیشن رہنماء آئے ہیں فزیوتھراپٹس کو مسائل درپیش ہیں اپوزیشن کو اس پر افسوس ہے نوجوان مشکل سے تعلیم حاصل کرتے ہیں
اس کے بعد حکومت کی ذمہ داری ہے ان کو روزگار فراہم کرناہے بلوچستان میں بدقسمتی سے کوئی روزگار کے مواقع نہیں ہیں روزگاری زیادہ ہے بلوچستان میں فزیوتھراپٹس خصوصی تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر اس کیلئے آسامیاں نہیں ہے
فزیوتھراپٹس نے رابطہ کیا جس پر کیمپ آئیں ہم اپوزیشن میں ہیں ہماری پر کوئی چیز نہیں اختیار نہیں انہوں نے کہاکہ پہلے اپوزیشن سے اب اپوزیشن کے حالات مختلف ہیں ہم سب نے مل کر موجود حکومت بنائی ہم حکومت میں شامل نہیں
لیکن سب نے مل کر حکومت بنایاوزیراعلیٰ سے کہا کہ مجھے کچھ اختیار دیں تو میں کیمپ جاونگاوزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے ہم سے وعدہ کیا 15 دن می 2 سو آسامیوں کا اعلان کرینگے سی ایم کے بعد چیف سیکرٹری سے بھی رابطہ کیاہم آج وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کا وعدہ لے کر آئیں ہیں۔
حکومتی و اپوزیشن اراکین اور بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب‘ہڑتال ختم کرنے کا اعلان یقین دہانی کرائی کہ 15دن میں مطالبات تسلیم کیے جائینگے اور نوٹیفکیشن جاری کرینگے
