کوئٹہ میں کچھ سالوں سے دوسرے صوبوں سے گرمیوں میں جنسی روابط میں ملوث نوجوان لڑکےاور ہیجڑے بڑی تعداد میں کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں جن میں ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرہ بھی شامل ہے‘ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور قاضی پریس کانفرنس

کوئٹہ(ثبوت نیوز)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نورمحمد قاضی نے کہا ہے کہ یکم دسمبر کو ہر سال ایڈز کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا قصد ایڈز کے وائرس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے

بلوچستان میں ایڈز کو کنٹرول کرنا اور عام آدمی میں آگاہی پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے بالخصوص میڈیا‘علماء کرام اور اساتذہ کرام اس سلسلے میں خصوصی کردار ادا کریں تو یقینا اپنے صوبے کو اس جان لیوا بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

یہ بات انہوں نے صوبائی منیجر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر افضل خان زرکون‘ ڈپٹی منیجر بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر داد خان اچکزئی‘ این جی او کوارڈنیٹر بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر ممتاز علی مگسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی

انہو ں نے کہاکہ عالمی سطح پر ہر سال ایڈز ڈے کے لئے ایک تھیم رکھا جاتا ہے اس سال2022کا تھیم برابری ہے یعنی ایڈز کے مریضوں کا علاج و معالجہ سب کیلئے قراردیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں کچھ سالوں سے دوسرے صوبوں سے گرمیوں میں جنسی روابط میں ملوث نوجوان لڑکے

اور ہیجڑے بڑی تعداد میں کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں جن میں ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرہ بھی شامل ہے اور یہ بھی ایڈز پھیلانے کی ایک وجہ ہے اس وقت18ایسے ہیجڑے بھی موجود ہیں جو کہ ایڈز کے مرض میں مبتلا ہے

انہوں نے کہاکہ ایڈز کے مریض سے نفرت نہیں کرنی چاہئے بلکہ یہ ہمارے پیار و محبت کے محتاج ہوتے ہیں ہمیں ان کے ساتھ اچھے روے اختیار کرنے چاہئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اس سال بڑھ چکی ہے

اس سال بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے کئے گئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں بلوچستان میں ایڈ میں مبتلا2016مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد1745تھی رواں سال کوئٹہ میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد1665اور تربت میں 361ہے

بلوچستان میں ایڈز کے حوالے سے چھ اضلاع کو ہائی رسک قراردیاگیا ہے جن میں کوئٹہ‘گوادر تربت‘ ژوب و شیرانی اور نصیرآباد شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ساتھ ہمارے پارٹنر ادارے بھی معاونت اور کام کررہے ہیں

ان اداروں میں رہنماء ایف پی اے پی‘ مرسی کور‘ سوشیوپاک‘اساس پی کے‘بلوچستان رول ڈویلپمنٹ پروگرام شامل ہیں جبکہ یونسیف کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اس سلسلے میں ہر مکتبہ فکر کردار اد اکرنا چاہئے۔