وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس لاہوراور راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے فیز 2 کا اعلان،راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے121 کنال اراضی دینے کا فیصلہ

لاہور(ثبوت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2کا اعلان کیا گیا،لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں 500کنال لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے مختص ہوں گے،لاہورپریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2میں 5،5مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے

اجلاس میں لاہورپریس کلب میں بی بلاک میں غیر قانونی طورپر 15پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ بھی زیر غور آیا جسے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے فوری منسوخ کرنے کا حکم دیدیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نیپریس کلب ہاؤسنگ سکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے

کہا کہ بی بلاک کے 15پلاٹ حقداروں کو شفاف طریقے سے دیئے جائیں گے،وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے متنازع امورطے کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی۔اجلاس میں فیصل آبادپریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے سفارشات طلب کرلیں،فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میں پانچ،پانچ مرلے کے 468پلاٹ دیئے جائیں گے

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا 35کروڑ سو د معاف کردیا،پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واجبات کی مد میں 35کروڑ روپے اداکرنے تھے،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی پلاٹس کی منظوری بھی دے

دی،راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کو 121کنال اراضی اور فیز ٹو دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم لائیں گے،18سال قبل سب سے پہلے جرنلسٹ بھائیوں کیلئے ہاؤسنگ سکیم قائم کی

لاہور،راولپنڈی اورملتان میں صحافیوں کو سینکڑوں پلاٹ دیئے گئے،صحافیوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پوراکریں گے۔اجلاس میں پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ چودھری محمد اقبال، صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا، صدر لاہور پریس کلب محمد اعظم چودھری، صدر راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رانا محمد طاہر،پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم

ایم ڈی پی جے ایچ ایف راؤ پرویز اختر اور متعلقہ حکامنے شرکت کی،اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان، منان خان، زینب عمر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز خزانہ، اطلاعات، جنگلات، سیکرٹری سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو، کمشنر لاہور ڈویڑن

سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ایف ڈی اے اورڈی جی پی آرنے بھی شرکت کی۔