کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا زمین قبضہ کرنے میں اگر پٹواری یا دیگر افیسران کے ثبوت ملے تو ان کیخلاف کارروائی کرینگے، نگران حکومت بلوچستان

کوئٹہ(ثبوت نیوز) نگران صوبائی وزراء جان اچکزئی اور امجد رشید نے کہاہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا

اور ان افراد سے سرکاری زمین سرکار کے حوالے جبکہ پرائیویٹ زمین جو صدیوں ان لوگوں کی ملکیت ہے واپس ان کے حوالے کریں گے ان لینڈ مافیا میں ایسے لوگ بھی ہے

جنہوں نے جنگلات،زراعت اور دیگر زمینوں پر قبضہ رکھا ہوا ہے ان کوئٹہ کو بھی معاف نہیں کریں گے بورڈ آف ریونیو میں شکایات سیل بھی قائم کردیا ہے،شکایت سیل میں جو بھی شکایت آئے گی اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا

زمین قبضہ کرنے میں اگر پٹواری یا دیگر افیسران کے ثبوت ملے تو ان کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کریں گے، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر محکمہ ریونیو کے افیسر اشفاق بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے پورے صوبے میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے لینڈ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی چاہے وہ کتنا ہی بااثر یا طاقت ور کیوں نہ ہوسرکاری اراضی اور جائیدادوں پر قابض لوگوں کے خلاف کارروائی ہو گی

بلوچستان میں جنگلات کی زمینوں پر بھی مافیا قابض ہے ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جب سے نگران حکومت نے زمہ داریاں سنبھالی ہیں انہوں نے مقامی ابادی کے زمینوں پر قابض آفیسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہاکہ ہم اس معاملے کو کیس ٹو کیس دیکھیں گے

اور صدیوں سے آباد لوگوں کو ان کے حقوق دلائیں گے تاریخی وراثت کاسلسلہ چلتا آرہاہے لوگ ان پر زمینداری کرتے آرہے ہیں کچھ لوگ دیگر صوبوں سے اور یہاں اندرون صوبہ سے لوگ آئے اور زمینوں پر قابض ہوئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور سنیئر ایم بی سے بھی بات کرلی ہے بورڈ آف ریونیو میں شکایات سیل بھی قائم کردیا ہے

اس سیل کو سنیئر ایم بی آر دیکھیں گے شکایت سیل میں جو بھی شکایت آئے گی اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں حیدرزئی و موسیٰ زئی موضع بھی سرفہرست ہے جن کے معتبرین نے اس حوالے سے شکایتی درخواست بھی دی

اور میڈیا پر آکر زمین قبضے کی شکایت کی ہے کسی بھی صورت ان افراد کے ساتھ رعایت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ساتھ میں جو لوگ عام جائیداد کو بڑے داموں میں فروخت کرنے کیلئے کمرشل کا نام دیا جارہا ہے ان کی بھی اجازت نہیں دینگے

اور ایسے مافیا کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کرینگے جن لوگوں کو اس حوالے شکایت ہے یا کسی نے اس کے جائیدادوں پر قبضہ کیا ہے وہ محکمہ ریونیو کی شکایت سیل میں اپنا شکایت درج کرسکتی ہے جہاں تک زمین مافیا میں پٹواروں کا ذکر ہے اگر ایسے ثبوت سامنے آگئے

تو ان پٹواروں کو فوراً فارغ کریں گے بلکہ زمین کے فرد کے حوالے سے محکمہ ریونیو میں آسانی پیدا کی ہے اور ڈیجیٹل سسٹم قائم کیا ہے جو بھی شخص اپنا زمین کسی کے نام پر کرتے ہیں تو پانچ دن کے اندر یہ پراسس مکمل ہوگا۔