کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان صوبائی اسمبلی ایمپلائز یونین کے صدر میر ظفر رند نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات کے حق میں سپیکر کو 18ستمبر تک ڈیڈ لائن دیا اور مطالبہ کیا کہ
ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں آج بروز منگل صبح10بجے سے صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کروں گا
یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ پچھلے پریس کانفرنس میں میں یہ ذکر کیا کہ موجودہ سپیکر سے سابق سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی اچھی رہی اور انہوں نے ہمیشہ ملازمین دوستی کا ثبوت دیا
آج بھی اس موقف پر قائم ہے لیکن جس طرح میرے الفاظ سے موجودہ سپیکر کی دل آزاری ہوئی اس سے میں معذرت چاہتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ بھی ملازمین دوستی کا ثبوت دیں گے اور ملازمین کو مایوس نہیں کریں گے
انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے پوسٹوں پر اقرباء پروری ہوئی جس میں اسمبلی کے ایک افیسر برابر کے شریک ہے جو لوگ بھرتی ہوئے وہ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں لیکن اصل میرٹ والے محروم ہو چکے ہیں
انہوں نے کہاکہ 10ستمبر کو ہم نے پریس کانفرنس کرکے سپیکر کو اپنے مطالبات پیش کیے اور کہاکہ 18ستمبر تک ہمارے مطالبات تسلیم ہوئے تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔
اپنے مطالبات کے حق میں سپیکر کو 18ستمبر تک ڈیڈ لائن دیا مطالبات تسلیم نہ ہوئے توآج سے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے،،میر ظفر رند
