کوئٹہ،قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

کوئٹہ (ثبوت نیوز)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ کے نتیجے میں دلاور اور نذر محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔