چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے قبل ہی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے اور ساراسامان اٹھالیاہے

اسلام آباد(ثبوت نیو)چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے قبل ہی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے اور ساراسامان اٹھالیاہے۔اب سرکاری رہائش میں جلدہی نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ منتقل ہوجائیں گے

گھرکی صفائی کاانتظام بھی شروع کردیاگیاہے۔دیواروں پررنگ روغن سمیت دیگرضروری تزئین کاکام بھی کیاجائیگا۔ذرائع نے بتایاہے کہ اگلے 72گھنٹوں میں اپنی مدت ملازمت پوری کرتے ہوئے ریٹائرہونے والے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے

اور نئی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں انھوں نے اپنا تمام سامان بھی اٹھالیاہے۔ اب ان کی جگہ نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ لے لیں گے اور انھیں یہ گھرمل جائیگاذرائع کاکہناہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسٰی آئندہ تین روزمیں چیف جسٹس ہاؤس میں منتقل ہوجائیں گے۔