واشنگٹن/کیف(ثبوت نیوز) یوکرین میں جاری جنگ میں لاکھوں ملین ڈالر کا غلہ غائب ہونے کا انکشاف۔بڑے پیمانے پر اناج غائب ہونے پر امریکی سرمایہ کاروں نے یوکرین کی ایک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی ہے جب کیف کی جانب سے کرپشن کے خلاف لڑنے کے بھرپور عزم کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔امریکی کمپنیوں نے کہا کہ کیف حکومت کے کچھ عناصر کی وجہ سے 130 ملین ڈالر کے اثاثوں کی وصولی کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے
یہ کمپنیاں یوکرین کو سب سے بڑی نجی غیر ملکی قرض دہندگان میں سے کچھ کی نمائندگی بھی کرتی ہیں۔ تنازع میں شامل یوکرین کی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کمپنیوں نے یوکرین میں جاری جنگ کو غلہ کی تجارت اور اس کے ذیلی اداروں کا انتظام سنبھالنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا ہے
یہ تنازع اب بھی یوکرین، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کی عدالتوں میں جگہ بنا رہا ہے۔ ساتھ ساتھ یہ مغربی تعاون پر انحصار کرنے والی کیف حکومت کو درپیش چیلنجز کی بھی عکاسی کر رہا ہے۔امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے یوکرین کو اربوں ڈالر کی مالی اور فوجی امداد دی گئی ہے
تو کچھ امریکی قانون سازوں نے کہا ہے کہ یوکرینی حکومت کے شفاف طریقے سے کام کرنے کو یقینی بنانے کی زیادہ ضرورت ہے۔لیکن امریکی کمپنیوں نے الزام لگایا ہے کہ یوکرین کی بیوروکریسی کے مختلف حصوں بشمول انفراسٹرکچر اور وزارت انصاف کے حکام نے ان فیصلوں کو نافذ کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی ہے
یوکرینی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا کہ امریکی حکومت اس کیس سے آگاہ تھی اور اس نے یوکرین کے حکام سے اس پر بات کی تھی۔ حکام نے مقدمہ کے جاری رہنے کی طرف اشارہ کیا اور تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی کو بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کوششوں پر اب بھی سوالات کا سامنا ہے۔
یوکرین میں جاری جنگ میں لاکھوں ملین ڈالر کا غلہ غائب ہونے کا انکشاف بڑے پیمانے پر اناج غائب ہونے پر امریکی سرمایہ کاروں نے یوکرین کی ایک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا
