ملک بھر سے اس سال کتنے عازمین حجاج سعودی پہنچ گئے تفصیلات منظر عام پر آگئے‘ عازمین کی رہائش گاہوں کے نزدیک قربانی کوپن کی دستیابی کا انتظام عازمینِ حج کی رہنمائی اور شکایات کا رپورٹ

اسلام آباد (ثبوت نیوز) ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 158 پروازوں کے ذریعے 40 ہزار 781پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

مدینہ منورہ میں سرکاری سکیم کے 27 ہزار 686 پاکستانی عازمینِ حج موجود ہیں۔ ترجمان مذہبی امور نے جاری بیان میں کہا کہ 13 ہزار 95 سرکاری عازمینِ حج مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ پہنچا دئیے گئے

18 حج گروپ آپریٹرز کے ساتھ 1 ہزار سے زائد پرائیویٹ سکیم کے عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔وزارت کی مانیٹرنگ ٹیم نے 12 حج گروپ آرگنائزرز کی فیلڈ اسسمنٹ مکمل کر لی۔ترجمان کا کہناہے کہ عازمینِ حج کو سہولیات کی فراہمی کیلئے معاونین اور طبی عملہ پر

مشتمل 522 ملازمین سعودی عرب موجود ہیں۔مکہ مکرمہ میں 334، مدینہ میں 172 اور جدہ ایئرپورٹ پر 19 افسران و عملہ تعینات ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی ہدایات پر عازمین کی رہائش گاہوں کے نزدیک قربانی کوپن کی دستیابی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔عازمینِ حج کی رہنمائی اور شکایات کے فوری ازالہ کیلئے سعودی عرب میں ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔