مرکز اور صوبوں میں حکومتوں کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا ملک ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، اسلام اور پاکستان کا دشمن ہم سب کا مشتر کہ د شمن ہے، سراج الحق

تیمرگرہ (ثبوت نیوز)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں حکومتوں کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا، اس وقت24کروڑ عوام لاورث ہے،انہوں نے کہا کہ ملک بھر خصوصا خیبر پختون خواہ ابارود کا ڈھیر بن چکا ہے

جبکہ عوامعاشی بد حالی اور بے روز گاری کی وجہ سے ذندہ د رگور ہو چکے ہے،پارلیمان اور عد لیہ کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا،ایڈہاک ازم کی بنیاد پر ملک کو چلایا جارہا ہے نہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کا دشمن ہم سب کا مشتر کہ د شمن ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں خود پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد پہلی ابائی ضلع دیرپا ئین پہنچنے پر چکدرہ میں استقبا لیہ تقریب اور تیمرگرہ میں وکرز کنوشن سے خطاب میں کیا،تقاریب سے امیدورا ین اے 6 مولانا محمد اسمٰعیل اور ضلعی امیر اعزازالملک افکاری نے بھی خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اس وقت24کروڑ عوام لاورث ہے،انہوں نے کہا کہ ملک بھر خصوصا خیبر پختون خواہ ابارود کا ڈھیر بن چکا ہے جبکہ عوامعاشی بد حالی اور بے روز گاری کی وجہ سے ذندہ د رگور ہو چکے ہے

پارلیمان اور عد لیہ کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا،ایڈہاک ازم کی بنیاد پر ملک کو چلایا جارہا ہے،جماعت اسلامی کا واضح اور دو ٹوک موقف ہے کہ موجودہ مسائل کا حل فوج کے پاس ہے نہ پی ڈی ایم اور پی ٹی ائی کے سا تھ بلکہ صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے

سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سے اُ ن پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کاو عدہ کیا تھا تاہم دو ہفتے گزرنے کے باوجو د ابھی تک خود کش حملے کے سازش میں ملوث کرداروں کو سا منے نہ لایا جاسکا

جو خفیہ اداروں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کی نام پر مراععات لینے والے خاموش جبکہ عوام کو بارود کے ڈھیر پر بٹھایا جا چکا ہے.