کوئٹہ(ثبوت نیوز)سینٹر آف ایکسی لینس فار رزلٹس بیسڈ مینجمنٹ (CERBM) اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ اکیڈمی (PAAA) کوئٹہ نے گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ (GPP) بلوچستان اور محکمہ مالیات حکومت بلوچستان کے تعاون سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی میں 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا
جس کا مقصد حکومت بلوچستان کے جونیئر عملہ کو مالیاتی انتظام کو محکمانہ سطح پر بہترین طریقے سے انجام دہی کی تربیت دینا ہے۔
پروگرام کے شرکاء میں محکمہ تعلیم کے جونیئر عملہ کے 13 ملازمین، محکمہ صوبا ئی منصوبہ بندی کے 6, محکمہ شہری منصوبہ بندی اور ترقی کے 5, محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 1 اور محکمہ مالیات کے 3 ملازمین شامل ہیں۔
پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر وحید نور نے تمام شرکاء کو خوش اۤمدید کہا اور حکومت بلوچستان کے اداروں کی عوامی سہولیات کی فراہمی اور انتظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے CERBM, UoBکے کیے گئے اقدامات سے آگاہی فراہم کی۔
آج پانچ روزہ تربیتی پروگرام کی کامیابی کے ساتھ تکمیل ہوئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی محترم طارق عزیز لاسی ایڈیشنل سیکرٹری (ریسورس) محکمہ مالیات، حکومت بلوچستان اور محترم سلیم جہانگیر ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل اے جی پی آر (ایس او) کوئٹہ نے تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے شرکاء اور پی اے اے اے، کوئٹہ کے ٹرینرز کے درمیان اسناد تقسیم کی۔ پروگرام کے دیگر مقررین میں محترم حفیظ اللہ امین کونٹرکٹ سپیشلسٹ، جی پی پی (بلوچستان) ، محترم قدیم آغا ڈائریکٹر پی اے اے اے کوئٹہ اور محترمہ مریم شاہد منیجر (آر بی ایم) سی ای آر بی ایم، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ شامل ہیں۔
سی ای آر بی ایم ، یونیورسٹی آف بلوچستان، محکمہ مالیات حکومت بلوچستان اور جی پی پی (بلوچستان) کے اکیڈمیہ پر اعتماد کرنے اور پی اے اے اے کوئٹہ کی تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد میں بھرپور معاونت پر تہہ دل سے مشکور ہے
اور امید کرتی ہے کہ حکومت بلوچستان اور گورننس اینڈ پالیسی پروجییکٹ (جی پی پی) بلوچستان مستقبل میں بھی بلوچستان کے مقامی لوگوں کی مہارت کی تعمیر اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے ایسے موثر اقدامات جاری رکھے گی۔
محکمہ مالیات حکومت بلوچستان کے تعاون سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی میں 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد
