ساتھیوں سے مشورے کے بعد جلد پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرینگے اس وقت نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ثبوت نیوز)سیاسی و قبائلی رہنماء سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے سربراہ محمد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا

جلد دیگر ساتھیوں سے مشورہ مکمل کرکے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے اس وقت نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں

جس میں ہم ساتھ دیں گے، یہ بات انہوں نے ساراوان ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب،سردار ایاز صادق، شیخ جعفر خان مندوخیل اور دیگر بھی موجود تھے،نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ملکر ملک کو بحرانوں اور بلوچستان کے عوام مرکز کے ساتھ جو تحفظات ہیں ان کا خاتمہ ہوسکے

اس صورت میں مسلم لیگ(ن) کے سربراہ محمد نواز شریف واحد سہارا بن چکا ہے جس نے ہمیں پارٹی میں شامل ہونے کیلئے دعوت دی ہے جو ہم نے قبول کیا ہے اور اس حوالے ساتھیوں سے مشورے بھی مکمل کیے جلد رسمی طو رپر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے

انہو ں نے کہاکہ میں اور ساتھیوں کی جانب سے شہباز شریف اور ان کے وفد کا ساراوان ہاؤس آنے پر خوش آمدید اور ان کا شکریہ اد اکرتا ہوں دریں اثناء چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔