بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ بلوچستان کے ضلع خضداراور گرد و نواح سمیت زیارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی بلوچستان کے ضلع خضداراور گرد و نواح سمیت زیارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنیو الے زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خصدار سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔