کوئٹہ(ثبوت نیوز) بلوچستان اسکالرز اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر سمیرا سجاد خان اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ملک رشید کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے
لیکن بدقسمتی سے تعلیمی حوالے سے ہم ابھی باقی صوبوں سے بہت پیچھے ہیں ہمارا مقصد ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی حوالے سے بہتر ی کے لئے سرگرمیاں تیز کی جائے ہم نے بڑے سوچ و بچار کے بعد ایک ایسا پلیٹ فارم لائیں گے
جس کے ذریعے ہم اپنا پیغام اور اپنی کوششوں کو بروئے کارلاسکتے ہیں اس پلیٹ فارم کا نام بلوچستان اسکالرز اکیڈمی ہے جس کی بلوچستان کے تعلیمی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوسکیں گے
یہ بات انہو ں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان تعلیمی حوالے سے ملک کے دیگر صوبوں سے پیچھے اور پسماندہ ہیں جس کی اصل وجہ ایک طرف سرکاری سکولوں میں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے
دوسری جانب جن لوگوں نے یہاں پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے مختلف نام سے کھولیں ہیں ان کی فیسیں زیادہ ہیں ساتھ میں ان تعلیمی اداروں کے ہیڈ آفس بلوچستان میں ہونے کی بجائے اسلام آباد‘کراچی‘ لاہوریا ملک کے دیگر حصوں میں ہیں
جس میں بچوں کے ساتھ والدین کو مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے ہم نے بڑے سوچ و بچار کے بعد ایک ایسا پلیٹ فارم لائیں گے جس کے ذریعے ہم اپنا پیغام اور اپنی کوششوں کو بروئے کارلاسکتے ہیں
اس پلیٹ فارم کا نام (بلوچستان اسکالرز اکیڈمی)ہے جس کے بلوچستان کے تعلیمی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوسکیں گے اس حوالے سے میں بحیثیت بلوچستان اسکالرز اکیڈمی کی چیف ایگزیکٹیوافیسر سمیرا سجاد خان اورایگزیکٹیو ڈائریکٹر ملک رشید کاکڑ نے مل کر بلوچستان میں اسکالرز اکیڈمی کی برانچ صرف اس بنیاد پر قائم کررہے ہیں
تاکہ بلوچستان کے بچے یہاں کے کلچر‘ قبائلی رسم و رواج کے مطابق تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس اکیڈمی کی توسط سے بلوچستان کے ٹیچرز کو ٹریننگ اور صوبے کے ہی لوگوں کو پرموٹ کریں گے
ہمارا مقصد ہے کہ ہم بلوچستان کے طلباء و طالبات کو بہت کم قیمت پر معیاری تعلیم پہنچائیں اور بجائے اس کے کہ کسی اور علاقے کے لوگ آکرہمارے کام کرنے کی بجائے ہم اپنے نوجوانوں کو وہ ہنر سکھائیں
کہ وہ خود اپنے لوگوں کو آگے لے کر چلیں انہوں نے کہاکہ آج اس خوشی کے موقع پر ہم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ جو تعلیمی حوالے سے دلچسپی رکھتے ہیں اور بلوچستان کی ترقی کے خواہش مند ہے کہ وہ آگے آکر ہمارے ساتھ اس کار خیر میں شامل ہوں۔
ہم ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے دل سے خواہش مند ہیں او ر امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ اس میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے کہ یہ ہمارے نہیں بلوچستان کے مستقبل کیلئے ہیں او ر امید کرتے ہیں کہ امید ہے کہ میڈیا ہماری آواز بن کر اس تعلیمی بہتری میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
بدقسمتی سے تعلیمی حوالے سے بلوچستان باقی صوبوں سے پیچھے ہیں‘بلوچستان کی تعلیمی بہتری کیلئے ہم بلوچستان اسکالرز اکیڈمی کا اعلان کرتے ہیں سمیرا سجاد خان
