مستونگ(ثبوت نیوز)مستونگ کلی کونگڑھ کو رہائیشی اگست 2013سے لاپتہ لیویز اہلکار سعیداحمد شاہوانی کے بازیابی کیلئے اہل خانہ نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو احتجاجا بلاک کردیا اورروڈ پر دو گھنٹے سے زیادہ خواتین و بچوں سمیت اہل خانہ نے دھرنادیاروڈ بلاک سے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی
جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑالاپتہ لیویز فورس کا اہلکار سعید احمد شاہوانی 29اگست 2013 کو اپنے کے ایک دوست کے ہمراہ لدھا کے قریب گرفتار کئے جانے کے بعد لاپتہ ہوگئے جبکہ اس ساتھی گزشتہ سال بازیاب ہوا اور سعید احمد تاحال بازیاب نہ ہوا۔
اہل خانہ کا کہنا ہیکہ ہم نے ہر ہر دروازے پر دستک دی مگر صرف طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں ملا۔اہل خانہ نے چیف جسٹس، سمیت تمام اختیاردار اعلی حکام سے لاپتہ لیویز اہلکار سعیداحمد شاہوانی کی بازیابی کی اپیل کی
۔تاہم ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ر محمدالیاس کبزئی کے لاپتہ لیویز اہلکار سعید احمد شاہوانی کے اہل خانہ سے کامیاب مذاکرات اور یقین دہانی کے بعد دہرنا ختم کرکے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
مستونگ‘ لاپتہ لیویز اہلکار کی بازیابی کیلئے اہل خانہ کو کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک خواتین و بچوں سمیت اہل خانہ نے دھرنادیا
