کوئٹہ(ثبوت نیوز)ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابرخان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی بلکہ ممکن ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کسی بھی وقت استعفیٰ دیدینگے
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی کے اکثریت کے ساتھ ہے
اور ہمیں مرکزسے ہدایات دی گئی ہے کہ جہاں باپ پارٹی کی اکثریت ہو گی ہم وہاں ساتھ دیں گے انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کوئٹہ آئے تھے
انہوں نے ان معاملات حل کرنے کی کوشش کی امید ہے کہ سارے معاملات حل ہوں گے ووٹوں کی طرف نہیں جائیں گے پاکستان تحریک انصاف اتحادی حکومت کا حصہ ہے اور ہم اکثریت کا ساتھ دیں گے
ممکن ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ان کے ساتھی اس پر مان جائے تو وزیراعلیٰ بلوچستان خود استعفیٰ دیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو درمیانی راستہ نکالا جائے گا۔
ممکن ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کسی بھی وقت استعفیٰ دیدینگے بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی‘بلوچستان اسمبلی
