سابق وزیراعلیٰ جام کمال کا وزیر دفاع اور چیئرمین سینیٹ کی جانبدارانہ کیخلاف اوربلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

کوئٹہ(ثبوت نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ان کی حکومت گرانے اور وفاقی وزیر دفاع و چیئرمین سینیٹ کی جانبدارانہ رویہ کے خلاف وزیراعظم عمران خان سے ملاقا ت کرنے کا فیصلہ کرلیا

اور موجودہ سیاسی صورتحال پر ان سے اہم ملاقات کریں گے‘ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان میں بحران اور حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

سابق وزیراعلیٰ اپنے ہم خیال سینیٹر ز اور صوبائی ارکان کے ہمراہ آج یا کل اسلام آباد میں وزیراعظم سے موجودہ سیاسی بحران پر انتہائی اہم ملاقات کریں گے جام کمال اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کو وزیر دفاع پرویز خٹک

اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانبدارانہ رویہ کے خلاف بھی آگاہ کریں گے۔