بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی کی آپریشن 9دہشتگرد مارے گئے

کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی کی آپریشن 9دہشتگرد مارے گئے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی کے پہاڑی سلسلے روشی میں سی ٹی ڈی کا IBO انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن۔

مبینہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم BLA بلوچ لبریشن آرمی اور BLF بلوچ لبریشن فرنٹ کے نو مبینہ دہشتگرد ہلاک

کیمپ دہشتگردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا

برآمد شدہ اسلحہ میں نو کلاشنکوف, بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد, پرائما کارڈ,ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ گولے برآمد اور دیگر مواد بھی برآمد,

واقعہ کا ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں درج اور تفتیش کا دائرہ وسیع ترجمان سی ٹی ڈی