کوئٹہ(ثبوت نیوز) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی سازش ہے پی ڈی ایم کے دوست بلوچستان میں چنگاری لگانے کا اعتراف کرچکے ہیں
ووٹنگ کے دن پتا چلے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگاروز اول سے وزیراعلی استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹے ہوئے ہیں پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کیلئے جو درخواست دی گئی ان میں 4 وہ ہیں جنہیں لاپتہ کہا جارہا ہے
یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ شروع دن سے ہم نے یہ کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ہمارے کچھ ناراض اراکین کو حکومتی صفوں سے نکال کر حکومت کے خلاف کرنے میں سازش کرے گی
جو وہی ہوا تھا لیکن ناراض گروپ میں بعض دوست آج بھی حکومت کے ساتھ ہے 25اکتوبر کو حکومت کا ساتھ دے گی انہوں نے کہاکہ حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے عوام تصدیق کے بعد خبریں شیئر کیا کریں
کل وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا گیاایم پی ایز اپنے ووٹنگ میں بااختیار ہیں حزب اختلاف اراکین حکومت پر بلاجواز الزامات لگارہی ہے حکومت پر اراکین کو لاپتہ کرنے کا الزام لگایا گیا
ووٹنگ کے دن پتا چلے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگاوزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی سازش ہے پی ڈی ایم کے دوست بلوچستان میں چنگاری لگانے کا اعتراف کرچکے ہیں
ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کو پریشرائز کرکے ان سے استعفیٰ لینا چاہتے تھے جو کہ ناکام ہوئے روز اول سے وزیراعلی استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹے ہوئے ہیں آپس میں دوست، بہن، بھائی ہیں آجائے
واپس‘پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کیلئے جو درخواست دی گئی ان میں 4 وہ ہیں جنہیں لاپتہ کہا جارہا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی سازش ہے پی ڈی ایم کے دوست بلوچستان میں چنگاری لگانے کا اعتراف کرچکے ہیں ‘ترجمان حکومت بلوچستان
