10 روزہ مہم میں کوئٹہ کو کلین کردیا جائے گا میٹروپولٹین کارپوریشن روزانہ کی بنیاد پر800سے1000ہزار ٹن کچرہ اٹھاتے ہیں‘چیف آفیسر عطاءاللہ بلوچ

کوئٹہ(ثبوت نیوز) میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے چیف افیسر عطاء اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت کوئٹہ میں صفائی مہم تیزی سے جاری ہے میٹروپولٹین کارپوریشن کا عملہ کچرہ اٹھانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں

یہ دس روزہ مہم میں کوئٹہ کو کلین کردیا جائے گا میٹروپولٹین کارپوریشن روزانہ کی بنیاد پر800سے1000ہزار ٹن کچرہ اٹھاتے ہیں جبکہ 500ٹن کو خصوصی مہم کے طور پر اٹھایا جاتا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دس روزہ صفائی مہم کے سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر انور لہڑی‘ عبدالحق زہری‘ زو ن انچارج سعادت اللہ کاکڑ بھی موجود تھے

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں کچرہ اٹھانے کیلئے تین ٹرانسفراسٹیشن جن میں قمبرانی روڈ‘جوائنٹ روڈ اور مالی باغ پر قائم ہے جہاں سے خصوصی مہم کے ذریعے کچرہ اٹھایا جاتا ہے یہ وہ کچرہ ہے جو سوزکی یا دیگر ذرائع کے ذریعے یہاں لا کر جمع ہوتا ہے

کوئٹہ میں روزانہ 1500ٹن کچرہ جمع ہوتا ہے جن میں سے 8سو سے ہزار ٹن کچرہ روزانہ کی بنیاد پر اٹھا یاجاتا ہے جبکہ500ٹن کچرہ خصوصی مہم طور پر اٹھایا جارہا ہے کوئٹہ میں ایک صفائی کے حوالے سے ایک خصوصی مہم شروع کررکھا ہے

کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے مہم شروع کیا جاتا ہے جس میں میٹروپولٹین کارپوریشن کا تمام عملہ مصروف عمل ہوتا ہے صفائی مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنائے جائے گا

اس موقع پر سنٹیشن افیسر انور لہڑی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں کچرہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ نالی کی صفایا ں بھی کی جارہی ہے میٹروپولٹین کارپوریشن ہر وقت صفائی مہم میں مصروف عمل ہیں۔