کوئٹہ(ثبوت نیوز)اپوزیشن اور ناراض اراکین نے 4اراکین کی رہائی کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان کو خط لکھ دیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چار اراکین کو اقلیتی حکومت نے حبس بے جا میں رکھا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے دوران بی اے پی کے 4اراکین ایوان میں موجود نہیں تھے جس پر اپوزیشن اور ناراض اراکین نے شدید احتجاج کیا
اور وزیراعلیٰ بلوچستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی حکومت بچانے کیلئے ہمارے چار اراکین کو حبس بے جا میں رکھا ہے اپوزیشن اور ناراض اراکین نے چار اراکین کی بازیابی کیلئے آئی جی پولیس کو خط لکھ دیا
جس پر 12سے زائد اراکین کے دستخط تھے جس میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحریک عد م اعتماد پیش کرنے کے بعد 4اراکین کو لاپتہ کیا تھا مذکورہ بالا ممبران اسمبلی نے اجلاس میں حاضر ہو کر اپنے موقف کی تائید میں عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لینا تھا لیکن جام کمال نے 4ایم پی ایز کو گرفتار کر کے حبس بے
جا میں رکھا گیا ہے جو کہ ایک قابل مواخزہ جرم ہے اس لیئے استدعا کی جاتی ہے کہ اراکین اسمبلی اکبر آسکانی‘بشریٰ رند‘لیلیٰ ترین اور ماجبین شیران کو فوری طورپر بازیا کرایا جائے اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کی جائے۔
اپوزیشن اور ناراض اراکین نے 4اراکین کی رہائی کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان کو خط لکھ دیا
