4اراکین کے غائب ہونے کا الزام ایک غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہےان کو اپنے ممبرز پر اعتماد ہے تو چار یا پانچ دن انتظار کریں ‘جام کمال خان

کوئٹہ(ثبوت نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ 4اراکین کے غائب ہونے کا الزام ایک غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہے ان کو اپنے ممبرز پر اعتماد ہے تو چار یا پانچ دن انتظار کریں

تو سب کچھ واضح ہو جائے گا ان لوگون کی مایوسی اور لالچ اب سمجھ سے بالا تر ہے سماجی رابطے ویب سائٹ کے ذریعے بیان میں کہا گیا کہ ڈیڑھ ماہ سے سوشل میڈیا پر ایک گروپ کے الزامات، منفی پروپیگنڈا جاری ہے گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد کے موقع پر اراکین کے غائب ہونے کا الزام لگایا گیا

کوئی ممبر اپنی مرضی سے نہیں آتا تو کہا جاتا ہے وہ غائب ہو گیا ہے میڈم بشریٰ رند کا ٹویٹ بھی آ گیا کہ وہ علاج کے لیے گئی ہیں کبھی وزیراعظم کی آمد سے متعلق بات کی گئی

ایسا پروپیگنڈا نامناسب ہے ان لوگوں نے پارلیمانی گروپ کے نئے لیڈر کی درخواست جمع کرائی ہے انہوں نے کہاکہ اس گروپ نے درخواست رات گئے اسپیکر کے پاس جمع کرائی جن کے بارے میں کہا گیا غائب ہیں، درخواست پر ان کے دستخط ہیں

ان لوگوں کو جاننا چاہیے ہر قدم اور معاملے کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں ان کو اپنے نمبرز پر اعتماد ہے تو چار پانچ دن انتظار کریں، سب واضح ہو جائے گا ان لوگوں کی مایوسی اور لالچ اب سمجھ سے بالاتر ہے۔