کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان عوام پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمن کھیتران‘ناراض صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونا چاہئے
احسان شاہ بھی ہمارے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں ہمارے حمایتی اراکین کی تعداد42ہو گئی وقت آنے پر سب کچھ واضح ہو جائے گا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی اجلا س سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی پارٹی کے رہنماء احساب شاہ بھی ہمارے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں نور محمد دمڑ بھی ہمارے کاروان میں شامل ہوگئے ہیں
سرادر اختر مینگل سے بھی بات ہوئی ہیں سرادر اختر مینگل سے احسان شاہ نے بات کی حمایت حاصل ہے انہوں نے کہاکہ آج ہمارے حمایتی اراکین کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہیں وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک میں اراکین کی تعداد میں مزید بھی اضافہ ہوگا
آخر وقت تک جام کمال کو سمجھایا لیکن وہ نہیں مانے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی خراب حکمرانی کے باعث مایوسی، بدامنی، بیروزگاری، اداروں کی کارکردگی متاثرہوئی ہے، وہ خود کو عقل کْل سمجھ کراہم معاملات کو مشاورت کیے بغیر چلارہے ہیں
انہوں نے کہاکہ اہم معاملات کو مشاورت کے بغیر چلانے سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا، وزیراعلیٰ جام کمال خان اپنے طور پر صوبے کے معاملات چلارہے ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ خراب کارکردگی پر وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹایا جائے۔
تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونا چاہئے‘ احسان شاہ بھی ہمارے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں ہمارے حمایتی اراکین کی تعداد42ہو گئی سردار عبدالرحمن کھیتران
