کوئٹہ(ثبوت نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم پر امید ہے جیت ہماری ہوگی ہمیں اپنے ساتھیوں پر اعتماد ہے اور ہم پر اعتماد ہیں ووٹنگ کے وقت سب کچھ کھل کر سامنے آئے گا
انشا ء اللہ اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی‘ عبدالخالق ہزارہ‘انجینئر زمرک خان اچکزئی اور دیگر وزراء اور اراکین موجود تھے
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ہم پر امید ہیں جیت ہماری ہو گی ناراض اراکین بالکل تحریک عدم اعتماد پیش کریں فیصلہ آنے حقیقت سامنے آجائے گی ہمیں اپنے ساتھیوں پر اعتماد ہے
اور ہم پر اعتماد ہیں ووٹنگ کے وقت سب کچھ کھل کر سامنے آجائے گا انشا ء اللہ اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے اپوزیشن کے عزائم کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا اصل مقصد حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ بلوچستان کو تباہی کی طرف لے جانا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ وہ انشاللہ ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
ہم پر امید ہے جیت ہماری ہوگی‘ ووٹنگ کے وقت سب کچھ کھل کر سامنے آئے گااپوزیشن کا اصل مقصد حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ بلوچستان کو تباہی کی طرف لے جانا ہے‘وزیراعلیٰ بلوچستان
