فرد واحد کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے وہ پارٹی کے متعلق فیصلے کرے پارٹی کے مرکزی صدر کی موجودگی میں قائمقام صدر بنانا احمقانہ فعل ہے‘‘سینیٹر انوارالحق کاکڑ

کوئٹہ(ثبوت نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فرد واحد کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ پارٹی کے متعلق فیصلے کرے پارٹی کے مرکزی صدر کی موجودگی میں قائمقام صدر بنانا احمقانہ فعل ہے

اس کے ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ اس وقت ایک منظم سازش کے تحت بلوچستان عوامی پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے کچھ عناصر تلے ہوئے ہیں

جس کی وجہ سے پارٹی کے ساکھ کو نقصان ہوا ہے قائمقام صدر کو نامزد کرنا فرد واحد کا اختیار میں نہیں ہے بلکہ پارٹی کے ایک فورم ہے جس میں اکثریتی فیصلے کو دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت پارٹی کے صدر موجود ہے

اور ان کی موجودگی میں ایک فرد واحد کی جانب سے پارٹی کا قائمقام صدر نامزد کرنا احمقانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ کوئی بانی نہیں ہے پارٹی کا اور ہمیں ان کے فیصلوں پر اعتراض ہے

انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے علاوہ کسی بھی پارٹی میں بانی نہیں ہوتا ہے اور جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہ اکثریت سے ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے پاس اکثریت ہے اور رہے گا اور جن لوگوں نے یہ کوشش کی ہے ان کی تما م کوششیں ناکام ہو گی۔