ناراض اراکین اسمبلی کی جانب سے عدم اعتما د کے تحریک جمع ہونے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں‘ملک سکندر ایڈوکیٹ

کوئٹہ(ثبوت نیوز)اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ناراض اراکین اسمبلی کی جانب سے عدم اعتما د کے تحریک جمع ہونے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں مزید رہنا اور حکومت اقدامات جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے

گورنر بلوچستان اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جلد اسمبلی اجلاس طلب کر یں‘یہ بات اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ‘بی این پی کے ملک نصیر احمد شاہوانی‘پشتونخوا میپ کے نصر اللہ خان زیرے‘اور دیگر نے موجودہ سیاسی بحران کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ حکومتی سب سے ناراض ہونے والے اراکین اسمبلی جن کے اکثریت ہے وہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر ررہے ہیں

نہ جانے وزیراعلیٰ بلوچستان وہ کونسے خواب دیکھ رہے ہیں جو اکثریت نہ ہونے کے باوجود وہ کرسی پر برا جماں ہے اور دن میں کئی سرکاری فائلے نمٹاتے ہیں اور احکامات جاری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں لکھا گیا ہے کہ جب کسی وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کا تحریک جمع ہو جائے

تو وہ سرکاری امور چلانے کی بجائے ان کا مقابلہ کر تے ہیں استعفیٰ دیتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان دونوں میں سے ایک بھی نہیں کر رہے ہیں بلکہ اپنی مرضی کے مطابق سرکاری احکامات جاری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسمبلی اجلاس طلب کر کے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے ہدایت دیں۔