کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان کے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤ ں‘ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کا انتقال ملک اور قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے
جس کبھی پورا نہیں کیا جا سکتاپاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے قومی ہیرو کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے ڈاکٹر عبد القدیر خان کو قوم ہمیشہ قومی ہیرو کے نام سے یاد رکھے گا پوری قوم محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کے احسانات کی ہمیشہ مقروض رہے گی
قوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کی ملک کی خاطر دی جانے والی خدمات اور احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی‘ ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع‘جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ‘صوبائی وزراء انجینئر زمرک خان اچکزئی‘حاجی نور محمد دمڑ‘سردار مسعود خان لونی‘اراکین اسمبلی حاجی نواز کاکڑ‘میر زابد علی ریکی نے ایٹمی قوت کے سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنانے میں ڈاکٹر عبد القدیر کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بنانے میں مرکزی کردار اداکیا جس کی وجہ سے پاکستانی قوم ان سے بے پناہ محبت کرتی تھی
ڈاکٹر عبدالقدیر نے ہمیں ایک جارحانہ ایٹمی قوت رکھنے والے پڑوسی ملک سے تحفظ فراہم کیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستانیوں کیلئے قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے انہوں نے کہا کہ آج قوم ایک سچے محسن سے محروم ہوگئی ہے
جس نے دل وجان سے مادر وطن کی خدمت کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا اور لکھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبد القدیر نے مرکزی کردار ادا کیا پاکستان کی پاکستان سے محبت کا کوئی ثانی نہیں
ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، عبدالقدیرخان نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیرر بنایا۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کا انتقال ملک اور قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہےپاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے قومی ہیرو کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے‘بلوچستان کے سیاسی اور مذہبی جماعتیں
