بلوچستان میں آئینی بحران ہے اور تمام امور ٹھپ ہو کر رہا گیا ہے گورنر بلوچستان فوری طورپر اسمبلی کا اجلاس بلا کر جام کمال اعتماد کا ووٹ حاصل کریں ‘مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ثبوت نیوز)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان میں آئینی بحران ہے اور تمام امور ٹھپ ہو کر رہا گیا ہے

گورنر بلوچستان فوری طورپر اسمبلی کا اجلاس بلا کر جام کمال اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر جمعیت علماء اسلام اور اپوزیشن جماعتیں سخت لائحہ عمل طے کرینگے

اور اس حوالے سے عدالت سے بھی رجوع کرینگے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ایک آئینی بحران چل رہا ہے اور آئینی بحران کی خاتمے کیلئے گورنر بلوچستان کو اپنے اختیارات استعمال کر کے فوری طورپر ان حالات سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں

اگر گورنر بلوچستان اس حوالے سے اپنا کر دار ادا نہیں کر سکتے تو وہ بھی اپنا وضاحت کریں کیونکہ جب بلوچستان میں کوئی آئینی بحران ہوتا ہے تو گورنر کو چاہئے کہ وہ اسلسلے میں اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر طلب کر کے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کہہ دے

کہ وہ فوری طورپر ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اگر ایسا نہیں کر سکتے تو پھر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں گورنر بلوچستان کو آئینی بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب کرکے

وزیراعلیٰ بلوچستان کو کہہ دیں کہ وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اگر وہ اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکا تو ان کے پاس اخلاقی طور پر کوئی جواز نہیں ہے کہ وہ مزید صوبے پر حکمرانی کریں وزیراعلیٰ بلوچستان نے خود اعتراف کرلیا کہ 65کے ایوان میں سے ان کے پاس24اراکین ہے

جبکہ اپوزیشن اور ناراض اراکین کے پاس 34سے زائد ارکان ہے اور ہمارے پاس اکثریت ہے انہوں نے گورنر بلوچستان سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ آج ہی بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے

اور آئینی بحران کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس24اراکین ہے اب ان کے پاس اکثریت نہیں ہے گورنر بلوچستان آئینی بحران کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اسمبلی اجلاس طلب کرکے جام کمال اپنا اعتما دکو ووٹ حاصل کریں۔