کوئٹہ/اسلام آباد(ثبوت نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سے لاہور میں اہم ملاقات بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا
تاہم جمعیت علماء اسلام نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے حمایت کی درخواست پر معذرت کرلی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری کی پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں
اہم ملاقات کی مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر مولانا فضل الرحمان کو تفصیلات سے اگاہ کیاجے یو آئی نے جام کمال کی حمایت کی درخواست پر معذرت کرلی
جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست سمت میں ہیں تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنایاجام حکومت کا اپوزیشن سمیت اپنے اتحادیوں سے بھی غیر مناسب رویہ رہا۔
جمعیت علماء اسلام نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے حمایت کی درخواست پر معذرت کرلی جام حکومت کا اپوزیشن سمیت اپنے اتحادیوں سے بھی غیر مناسب رویہ رہا‘مولانا فضل الرحمن
