ہرنائی بچاؤ تحریک کا اپنے مطالبات کے حق میں تیسر ے روز بھی احتجاجی کیمپ جاری رہا مختلف سیاسی‘مذہبی جماعتوں‘سول سوسائٹی‘اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار یکجہتی کی

کوئٹہ(ثبوت نیوز) ہرنائی بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے رو ز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ جاری رہا کیمپ میں موجود شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی بھی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے آکر ان سے اظہار یکجہتی کی

تحریک کے سربراہ سید نورمحمد شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ ہرنائی بچاؤتحریک ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جس میں شامل تمام سیاسی وقبائلی معتبرین ورہنماء شریک ہیں‘ اس تحریک کے ذریعے ہرنائی ٹوکوئٹہ 180کلومیٹرطویل تاریخ ساز حقوق ہرنائی پیدل مارچ 22 ستمبر سے ضلع ہرنائی کے

تمام ضلع بھر میں بھرپور اور انتہائی شاندار استقبال کے ساتھ اپنے منزل کوئٹہ کی جانب روانہ ہوئی جس کی قیادت ہرنائی بچاؤتحریک کے بانی وچیئرمین سیدنورمحمدشاہ نیکی تحریک ضلع بھر میں اپنیاہم وبنیادی 47 مطالبات کو لیکر 11دن کے طویل سفر کے بعد

کوئٹہ شہر پریس کلب پہنچ گئی اورپریس کلب کے سامنے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے ایم پی اے نصراللہ زیری‘صوبائی امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی‘ملک سلطان محمد ترین

سابق وزیر جیل خانہ جات بلوچستان‘سیدمزمل شاہ مرکزی جنرل سیکرٹری نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان‘ظفربلوچ صوبائی صدر PSFبلوچستان‘ سیدنورمحمدشاہ چیرمین ہرنائی بچاؤتحریک‘ ملک اکبرخان ترین وائس چیئرمین‘ ملک ظفرخان لؤن جنرل سیکٹری ہرنائی بچاؤتحریک حاجی خدائیدادخان بھٹی سرپرست مارچ اور دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا

اور اپنے خطاب کے دوران ہرنائی بچاؤتحریک کی جانب سے ان کے 47 مطالبات کی مکمل حمایت کااعلان کیا اور حکومت سے فوری طور پر ان کو حل کرنے کی درخواست کیا‘ہرنائی بچاؤتحریک کااحتجاجی کیمپ اپنے مطالبات کے حل تک برقرار رہے گا

اور اس احتجاجی کیمپ میں اب تک بیشمار سیاسی جماعتوں کے قیادت نے شرکت کی اور ہرنائی بچاؤتحریک کی تمام مطالبات کی حمایت وتعاون کا اعلان کیا ہے۔