یکم اکتوبر سے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘وائی ڈی اے

کوئٹہ(ثبوت نیوز) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عباس اور رحیم خان بابر نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

ہیلتھ کارڈ کو بنیاد بناکر اسپتالوں کو پرائیوٹائز کیا جارہا ہے پی پی ایچ آئی کے نام پر 665 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں‘ یہ بات انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر پیرا میڈیکس اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر جمال شاہ‘ڈاکٹر امان بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے‘ینگ ڈاکٹر کے صدر عباس خان نے کہا ہے کہ ایم ایس ڈی سے اب تک کسی بھی اسپتال کو ادویات کی فراہمی نہیں ہوئی ہے

کنسلٹنٹس کو سہولیات دیئے بنا پیریفریز میں ٹرانسفر کیا گیا ہیں اسلام آباد اور کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں کورونا وائرس وباء میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو رسک الاونس فراہم کیے جائے

ٹراما سینٹر میں وینٹی لیٹر غیر فعال،افرادی قوت کی کمی، اور 2 آپریشن تھیٹرز بند پڑے ہیں سول اسپتال میں ویکسینیشن کرنے کیلئے پرائیویٹ لوگوں کو تعینات کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پیسے لیکر ویکسینیشن کارڈز جاری کرنیوالوں کے خلاف آواز اٹھانے پر 3 ساتھی ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا میڈیکل افیسرز کیلئے بنایا جانے والا پرچہ دئیے گئے نصاب میں سے نہیں تھا، پاسنگ اوسط کم کرکے33 رکھا جائے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کا ایک مضبوط اتحاد ہے اور ڈاکٹروں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں

ا نہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر سے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔