کورونا کی تیسری لہر‘پاکستان کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد پر نئے اقدامات کا فیصلہ جاری

کوئٹہ(ثبوت نیوز)کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد پر نئے اقدامات کا فیصلہ جاری کردیا این سی او سی کے مطابق ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد چار اور پانچ

مئی کی رات ایک بجے سیل کردی جائے گی پاکستان میں موجود افغان باشندوں کی واپسی کی اجازت ہوگی اور جو پاکستان افغانستان اور ایران سے واپس آنا چاہتے ہیں

ان کی مکمل طبی معائنے اور کورونا ٹیسٹنگ کے بعد ملک واپس آنے کی اجازت ہو گی اور پاسپورٹ پر طبی امدادوں پر آنے والوں کو بھی اجازت نہیں ہو گی جبکہ پاک افغان ٹرانزٹ کی آمدورفت جاری رہے گی

اور ڈرائیورنگ کی مکمل اسکریننگ کے بعد انہیں آر پار آنے کی اجازت ہے۔