پی ڈی ایم اے کے ملازمین 5ماہ کے تنخواہوں سے محروم

کوئٹہ(ثبوت نیوز)پی ڈی ایم اے کے کنٹریکٹ ملازمین 5ماہ کے تنخواہوں سے محروم ہے ماہ رمضان اور عید الفطر کے آمد کے موقع پر ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے‘تفصیلات کے مطابق کورونا اور دیگر قدرتی و زمینی آفات کی صورتحال میں عوام کی مدد کے لئے کنٹریکٹ پر کال سینٹر اور ہیلپ لائن کے لئے رکھا گیا

عملہ خود مدد کا طلب گارہے کابینہ سے سمری منظوری ہونے کے باوجود بھی عملے کی تنخواہوں کے لئے رقم ریلیز نہ کی جاسکی کنٹریکٹ پر لگے 1 سو سے زائد ملازمین کی تنخواہ 40 لاکھ روپے بنتی ہے5 ماہ سے بغیر تنخواہ کے کورونا کی آفت اور اب رمضان میں گھر چلانا مشکل ہوگیا۔