وزیراعلیٰ بلوچستان سے ناراض اتحاد یوں اور اراکین اسمبلی نے تحریک اعتماد لانے کیلئے کوششیں تیز کردئیے

کوئٹہ(ثبوت نیوز)صوبائی کابینہ سے برطرف سابق صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی اور دیگر ناراض ارکان نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے کوششوں کو تیز کردیا صالح بھوتانی نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر اور دیگر ارکان اسمبلی سے ملاقات کی

جس میں دونوں جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ملکر تحریک لانے پر اتفاق کرلیا اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد نے اسلام آباد میں ڈھیرے ڈال دئیے

اور وفاقی حکومت کو وزیراعلیٰ کے خلاف لانے میں کوشاں ہے تاہم وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ کے خلاف جانے سے انکار کردیا‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے خلاف ٹوئٹ کیا

جبکہ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سردار صالح بھوتانی کو کابینہ سے فارغ کردیا جس پر دونوں رہنماؤں نے ردعمل میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلئے کوششیں تیز کردئیے اور کئی صوبائی وزیر اور اراکین اسمبلی نے ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا

سابق صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی و پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی‘ثناء بلوچ‘ حاجی عبدالواحد صدیقی اور دیگر موجود تھے‘

دونوں جانب سے اس امور پر تبادلہ خیال کیاگیا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے تنگ نظری اور تعصب کا سلسلہ شروع دن سے لیکر آج تک جاری ہے اس صورت میں واحد حل یہ ہے

کہ موجودہ وزیراعلیٰ کے خلاف بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں جس پر دونوں جانب سے اتفاق کیا ساتھ میں سردار یار محمد رند نے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے اور وفاقی حکومت کو اعتماد میں لینے کیلئے ڈھیرے ڈال دئیے.