کوئٹہ(ثبوت نیوز) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کو خودکش قرار دے دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ رات ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں
اور شواہد کے مطابق ہوٹل میں دھماکا خودکش تھا‘سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت خودکش حملہ آور گاڑی میں موجود تھا جب کہ دھماکا خیز مواد کی نوعیت کا معلوم کیاجارہاہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔بلوچستان میں دہشت گردوں نے اب تک دو بڑے ہوٹلز کو نشانہ بنایا جس میں 10افراد شہید اور20زخمی ہوئے
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر میں مئی2019میں ایک نجی ہوٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے پانچ افراد کو نشانہ بنایا اور 6زخمی جبکہ گزشتہ روز سرینا ہوٹل کے احاطے میں خودکش حملے میں 5افراد شہید اور15کے قریب زخمی ہوئے۔
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ دھماکے کو خودکش حملہ قرار دے دیا‘ دہشت گردوں نے اب تک دو بڑے ہوٹلز کو نشانہ بنایا
