کوئٹہ(ثبوت نیوز)کوئٹہ میں گرینڈ الائنس ملازمین کے احتجاج کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پولیو مہم کو 7اپریل تک موخر کردیا رکشہ یونین نے سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے رکشہ ریلی نکالی آج سرکاری ملازمین نے بلوچستان کے تمام قومی شاہراہوں کو بلاک کرنے کی دھمکی دیدی
حکومت نے حالات سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی‘تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گرینڈ الائنس ملازمین کے احتجاج کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری رہا
جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی سرکاری ملازمین کے دھرنے کے باعث پولیو مہم کو بلوچستان بھر میں سات اپریل تک موخر کردیا اور سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے رکشہ یونین نے ریلی نکالی اور ریلی سریاب روڈ سے ہوتی ہوئی دھرنے کے مقام پر پہنچ گئی
ریلی میں بڑی تعداد میں رکشے موجود تھے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کیا جائے اور جب تک سرکاری ملازمین کا مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا
گرینڈ الائنس ملازمین کے قائدین نے صوبائی حکومت پر پریشر ڈالنے کیلئے آج بلوچستان کے تمام قومی شاہراہوں کوئٹہ چمن‘ کوئٹہ ژوب‘ کوئٹہ لورالائی‘کوئٹہ کراچی‘کوئٹہ سبی سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر بلاک کیا جائے گا
اور سیاسی جماعتوں نے بھی سرکاری ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت کی ہے اور آج بلوچستان کے عوام اور مسافروں سے التجا کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے گریز کریں۔
گرینڈ الائنس ملازمین کے احتجاج کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پولیو مہم موخر
