معاشرے کے پسے ہوئے کمزور طبقات کی مدد کی ضرورت ہےنعمت اللہ ظہیر

کوئٹہ(ثبوت نیوز)خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے کمزور طبقات کی مدد کی ضرورت ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذریعے معاشی طور پر کمزور اور معاشرے کی طرف سے ردکرنے والوں کی مدد کررہی ہے

طالبات خصوصی اسلامی پردے میں تعلیم پر توجہ دیں ایک لڑکی کا پردے میں دینی وعصری تعلیم سے ایک خاندان تعلیم یافتہ ہوسکتاہے رمضان المبارک میں خاص کر غریب طبقے کیلئے مختلف راشن پیکج رکھا گیا

جو سفید پوش لوگوں میں تقسیم کرینگے‘یہ بات انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر کے کے ایف کے ترجمان طارق خان ترین سمیت دیگر بھی موجو د تھے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ دینی وعصری تعلیم سے دوری کی وجہ سے ہم مسائل ومشکلات میں پھنس گئے ہیں

بلوچستان میں ناخواندگی بہت بڑامسئلہ ہے ناخواندہ قوم ہمیشہ پریشانی کا شکار اور دوسروں کے رحم وکرم پر رہتی ہے عوام کی پریشانی کا حل اسلامی تعلیمات پر عمل اور عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کا قیام ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذریعے غرباء ومساکین کی مدد کر رہی ہے

خواتین وطالبات کو گھروں کی سطح پر بھی غریب ومالی طور پر کمزور طبقات کی مدد کرنی چاہیے اس سے ہماری اپنی مشکلات وپریشانیوں میں کمی اور دوسروں کی مدد ہوسکتی ہے غرباء ومساکین کی امداد،تعلیم عام کرنے اوررجوع اللہ کرکے ہم مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ہمارے قرب وجوارمیں دیہاڑی دار مزدور ومساکین آباد ہیں ان سے باخبر اور ان کی مدد کی ضرورت ہے

سابق رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود نے کہا کہ پریشان کن حالات میں خواتین وطالبات سمیت ہر فرد کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت بہتر جوجائیں ہر کام توکل پر نہیں بلکہ احتیاط وسمجھداری سے ہی ممکن ہے۔قوم نے جب بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن کا مالی طور پر ساتھ دیاہم نے کامیابی سے عوام کی بھر پور خدمت کی خواہ سیلاب وبارش اور زلزلہ ہو یا کوئی اورآفت۔ہم ہر سطح پر بیواؤں یتیموں،طلباء وکم آمدنی والے مساکین کی مدد کرتے ہیں

آج بھی ہمارے کفالت یتاما،بیواؤں کی خدمت، بے سہارامساکین کی امدادسمیت پینے کے صاف پانی،طلباء کی سکالر شپ پروگرام وپراجیکٹس چل رہے ہیں یہ سب مخیر حضرات،کارکنان وتاجر برادری کے تعاون سے چل رہے ہیں انشاء اللہ مستقبل قریب میں ہم اپنے کام میں مزید ووسعت وبہتری لائیں گے تاکہ پریشان حا ل لوگوں کی مزیدمددکی جاسکیں۔