کوئٹہ(ثبوت نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں میں 15سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے کورونا کی پھیلاؤ کی شرح 5.86فیصد رہی
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تعلیمی اداروں میں پندرہ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے نئے کیسز بلوچستان کے چھ اضلاع سے رپورٹ ہوئے
بلوچستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ساڑھے تین سو سے تجاویز کر گئی بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 19743ہو گئی جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد19143ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ‘تعلیمی اداروں میں 15سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے کورونا کی پھیلاؤ کی شرح 5.86فیصد رہی
